شہر کو ترقی دینا میرا نصب العین : وزیر جنگلات اندراکرن ریڈی
نرمل ۔ نرمل ضلع کے ہر بلدی وارڈز میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے ۔ ضلع مستقر نرمل کی خوبصورتی کے لئے تمام تر سہولتیں فراہم کرتے ہوئے شہر کو ترقی دینا میرا نصب العین ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ریاستی وزیر جنگلات اے اندرا کرن ریڈی نے آج ٹاؤن پولیس اسٹیشن تا گاندھی چوک تک سڑک کی توسیع کے کاموں کا جائزہ لیا۔ ریاستی وزیر موصوف اے اندراکرن ریڈی پولیس اسٹیشن سے گاندھی چوک تک پیدل دورہ کرتے ہوئے مقامی عوام سے بات چیت کی اور مسائل سے واقفیت حاصل کی اس موقع پر صدرنشین جی ایشور ‘ سابق ڈی سی سی بی چیرمین رام کشن ریڈی ‘ متعلقہ اراکین بلدیہ موجود تھے ۔