ریاستی وزیر اندرا کرن ریڈی کی کارکردگی اور حسن سلوک کی ستائش، عید گاہ کی افتتاحی تقریب سے وزیر داخلہ محمد محمود علی کا خطاب
نرمل۔/19 اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نرمل میں جدید عیدگاہ تاقیامت عید گاہ ہی رہے گی، اس زمین کو کوئی مستقبل میں چھین نہیں سکتا، مخالفین کے پروپگنڈہ سے نرمل کے مسلمانوں کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں۔ان خیالات کا اظہار ریاستی وزیر داخلہ محمد محمود علی نے جدید عیدگاہ نرمل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے ریاستی حکومت کی شاندار کارکردگی اور اقلیتوں کیلئے شاندار اسکیمات کی عمل آوری پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے ریاستی وزیر اے اندرا کرن ریڈی کی اقلیت دوستی کی زبردست ستائش کی۔انہوں نے کہا کہ اندرا کرن ریڈی نے تمام طبقات میں اپنی کارکردگی کا لوہا منوایا ہے،یہ کہنا بے جا نہ ہوگا کہ نرمل کی عوام خوش نصیب ہے کہ انہیں اندرا کرن ریڈی جیسا قائد ملا ہے، جن کا حسن سلوک اور عوام کے ساتھ انتہائی سادگی سے ملاقات کرتے ہوئے مسائل کی یکسوئی کیلئے وہ ہمیشہ تمام طبقات کے درمیان رہتے ہوئے خدمات انجام دے رہے ہیں، میں ان کی خدمات کو سراہتا ہوں۔ آج شہر حیدرآباد میں جہاں کی آبادی ایک کروڑ سے زائد ہے ایسی عید گاہ نہیں ہے جو نرمل شہر میں کم وقت میںتعمیر مکمل کرتے ہوئے دس ایکڑ اراضی پر تعمیر کی گئی ہے جس کو مکمل قانونی طریقہ سے یہ زمین مسلمانوں کو عید گاہ کیلئے الاٹ کروائی۔ آج مخالفین اس اراضی کو بھی غیر قانونی قراردیتے ہوئے مسلمانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش میں لگے ہیں۔ انہوں نے واضح انداز میں کہا کہ نرمل کے مسلمانوں کو گمراہ ہونے کی ضرورت نہیں تاقیامت یہ عید گاہ مسلمانان نرمل کی رہے گی۔ اس موقع پر ریاستی وزیر اے اندرا کرن ریڈی نے کہا کہ محکمہ جنگلات سے دس ایکر اراضی عید گاہ کیلئے حاصل کرتے ہوئے باضابطہ دس ایکر متبادل اراضی اس کے عوض محکمہ جنگلات کو دی گئی بلکہ عید گاہ کے راستے اور کچھ درختوں کی کٹوائی کیلئے بھی قانونی طریقہ کار سے 80 لاکھ روپئے محکمہ جنگلات کو ادا کرتے ہوئے اس عید گاہ کی تعمیر کی گئی تاکہ کوئی قانونی پہلو بھی اس کام کیلئے رکاوٹ نہ بنے جبکہ برسوں سے نرمل میں عید گاہ ناکافی ہورہی تھی ، مسلمانوں کو مجبوراً سڑکوں پر بھی نماز کی ادائیگی کرنا پڑ رہا تھا۔ آج اس جدید عید گاہ سے عیدالفطر اور عیدالاضحی کی نمازوں کیلئے نرمل و اطراف و اکناف کے علاقوں کے مسلمانوں کو سہولت ہوجائیگی، یہ سوچ کر فیصلہ کیا گیا ۔ وزیر موصوف نے کہا کہ اس ترقیاتی کام میں بھی رکاوٹ پیدا کرنے کی مخالفین کی جانب سے مسلسل کوشش کی جارہی ہے اور مسلمانان نرمل کو گمراہ کرنے کے مقصد سے آئے دن کچھ نہ کچھ غلط فہمیاں پیدا کی جارہی ہیں اور مسلم بھائیوں، بہنوں، بزرگوں اور نوجوانوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ گمراہ کن بیانات پر توجہ نہ دیں۔ عید گاہ قانونی ہے یہاں عیدالفطر کی نماز کی ادائیگی کو ذہن میں رکھتے ہوئے صدر نشین بلدیہ جی ایشور تمام اراکین بلدیہ نرمل بالخصوص کنٹراکٹر محمد فرقان خان نے انتہائی کم وقت صرف ایک ماہ میں تعمیری کام انجام دیا ہے جس کیلئے میں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر نرمل ورون ریڈی، ضلع ایس پی سی ایچ کے پروین کمار، ضلع پریشد چیرمین وجئے لکشمی، سینئر ٹی آر ایس قائد مسٹر رام کشن ریڈی، ریاستی حج کمیٹی کے رکن محمد نذیر الدین اور معززین شہر کی کثیر تعداد موجود تھی ، افطار کانظم بھی کیا گیا ۔ بعد افطار اس نئی عید گاہ پر پہلی نماز مغرب ادا