نرمل میں سی ایم ریلیف فنڈس کے چیکس کی تقسیم

   

نرمل ۔ 17 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) صدر ضلع کانگریس نرمل کے سری ہری راؤ نے کہا کہ حکومت طبی شعبہ کو مضبوط بناتے ہوئے غریب عوام کے علاج کے لئے چیف منسٹر ریلیف فنڈس کے تحت مستحقین مریضوں میں فنڈس جاری کررہی ہے۔ آج نرمل ہیڈکوارٹر کے کیمپ آفس میں مالی مشکلات کا شکار افراد میں ایک سو 35 افراد میں 45 لاکھ 64 ہزار روپے کے چیکس کی تقسیم کے موقع پر انہوں نے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ سی ایم ریلیف فنڈ بہت سے خاندانوں کے لئے ایک سہارا ہے جو پرائیویٹ اور کارپوریٹ استپالوں میں مہنگا علاج نہ کروانے کی وجہ سے مالی مشکلات کا شکار ہیں۔ اس موقع پر نرمل زرعی مارکٹ کمیٹی کے چیرمین بھیم ریڈی، کانگریس پارٹی کے ریاستی سکریٹری امبادی راجیشور اور دیگر قائدین موجود تھے۔