نرمل میں سیرت النبی ؐ کے عنوان پر تحریری مقابلے500 طلبہ نے شرکت ک

   

Ferty9 Clinic

نرمل ۔ صراط مستقیم ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی نرمل کے زیر اہتمام عصری اسکولز وکالجز کے طلبہ و طالبات اور مدارسِ نسواں کے طالبات کے مابین ایک عظیم الشان سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم تحریری مقابلہ 9؍ڈسمبر 2021 بروز اتوار صبح دس بجے تا دوپہر 12 بجے وشستا جونیئر کالج ڈاکٹر لائن نرمل میں منعقد ہوا جس میں نرمل کے 17 اسکولز وکالجس کے تقریباً 500 طلبہ و طالبات نے شرکت کی، واضح رہے کہ اس مقابلے میں دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے ایک طالب علم اور طالبہ نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر سیرت النبیؐ انعامی مقابلہ کے کنوینر مفتی احسان شاہ قاسمی نے مسابقے میں شرکت کرنے والے تمام طلبہ وطالبات کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ان شاء اللہ بہت جلد ایک عظیم الشان جلسہ تقسیمِ انعامات منعقد کرکے نتیجے کا اعلان کیا جائے گا اور گروپ A اور گروپ B ہردو گروپ میں علیحدہ علیحدہ اول، دوم اور سوم آنے والے طلبہ وطالبات میں گرانقدر انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔اس موقع پر سوسائٹی کے ذمہ داران : مولانا امتیاز خان مفتاحی ،مفتی عرفان اشاعتی، مفتی توصیف مظاہری ،مفتی فہیم بیگ قاسمی ابوماجد،عمران، فرحان کے علاوہ مفتی ریاض الدین انصاری ،مولانا مبین قاسمی،مفتی ندیم علی ،خواجہ یوسف احمد،اشتیاق اشرفی ،خواجہ عارف احمد،احمد حسین، محمد انور، محمد قاسم، افتخار الدین انصاری، اورشیخ شبیر ودیگر موجود تھے۔