نرمل : عیدالفطر کی نماز کی ادائیگی کے بعد سابق رکن اسمبلی مسٹر الینی مہیشور ریڈی نے اپنے پارٹی کیڈر کے ساتھ عیدگاہ پہونچکر مسلمانوں سے ملاقات کی اور عید کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک کی گنگاجمنی تہذیب کی ایک جیتی جاگتی تصویر ہے ۔ آج اس پرمسرت موقع پر ہندومسلم کو ایک دوسرے سے بغلگیر ہوتے دیکھ کر بے انتہا مسرت ہورہی ہے ۔ ہر مذاہب کے کوئی بھی تہوار ہو ایک دوسرے کے تہواروں میں شرکت کرتے ہوئے آپس میں خوشیوں کو بانٹنا چاہئے کیونکہ یہی انسانیت کا پیغام ہے ۔ میں تمام مسلم بھائیوں اور بہنوں بزرگوں دوستوں کو ایک بار پھر عیدالفطر کی مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔