نرمل : کم عمر ڈرائیونگ کے 100 سے زائد مقدمات درج

   

نرمل /27 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آج سڑک حادثات کنٹرول مہم کے ایک حصہ کے طور پر ضلع ایس پی نرمل ڈاکٹر جانکی شرمیلا IPS کی ہدایت پر نرمل پولیس نے نرمل کے کئی علاقوں میں تنقیح کی ۔ پولیس کی کئی ٹیموں نے اے ایس پی نرمل راجیش مینا کی سرپرستی میں چیکنگ کی گئی تمام پولیس اسٹیشنوں کے حدود میں تقریباً ایکسو نابالغ ڈرائیونگ کے مقدمات درج کئے گئے ۔ بتایا جاتا ہیکہ ا سکولس کو تعطیلات کی وجہ سے بچے تیز رفتار گاڑیاں چلاتے ہوئے حادثات کا شکار ہو رہے ہیں۔ ضلع ایس پی جانکی شرمیلا IPS نے بتایا کہ والدین پر بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے کم عمر بچوں پر خصوصی نظر رکھتے ہوئے انہیں موٹر سائیکل وغیرہ چلانے سے دور رکھیں اور یہ بات ذہن نشین رکھیں کہ حادثات کی وجہ سے کئی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہے ۔ انہوں نے زور دیکر کہا کہ روڈ سیفٹی کے اقدامات پر عمل کریں ورنہ پولیس سرپرستوںپر بھی مقدمات دائر کرسکتی ہیں۔ مسٹر راجیش مینا IPS نے کہا کہ ہمارا مقصد نوجوان لڑکوں کو حادثات سے محفوظ رکھتے ہوئے اس طرح کے اقدامات کرنا ہے ۔ والدین کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں کو گاڑیاں نہ دیں ورنہ قانون سرپرستوں پر بھی مقدمات درج کرنے پر مجبور ہوجائے گا ۔