نریندر مودی پانچ ناقدین سے سی اے اے پر مباحث کریں : چدمبرم

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی 21 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) سینئر کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے آج وزیر اعظم نریندر مودی سے سوال کیا کہ انہوں نے پانچ ناقدین سے سی اے اے پر بحث کرنے ان کی تجویز کیوں قبول نہیں کی ۔ انہوں نے کہا کہ مودی مباحث میں حصہ لیتے ہوئے عوام کو فیصلہ کرنے کا موقع دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے وزیر اعظم سے کہا تھا کہ وہ پانچ معقول ناقدین کا انتخاب کریں اور ان سے سوال جواب کریں۔ ابھی تک وزیر اعظم یا حکومت نے ان کی تجویز قبول کیوں نہیں کی ہے ؟ ۔ اس کا جواب دیا جانا چاہئے ۔