نئی دہلی: آج ۰۳/ مئی کو نریندر مودی وزارت عظمیٰ کے عظیم عہدہ کیلئے حلف لیں گے۔ اس حلف برداری تقریب میں کئی عظیم شخصیات بھی شرکت کرنے کی توقع ہے۔ توقع کی جارہی ہے کہ اپوزیشن لیڈر کانگریس صدر راہل گاندھی اور یو پی اے صدر سونیا گاندھی بھی شرکت کریں گے۔ جبکہ ترنمول کانگریس صدر اور وزیر اعلی مغربی بنگال ممتا بنرجی نے شرکت کرنے کی انکار کردیا۔
ان کے علاوہ کانگریس کے سینئر لیڈر و سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ اور سینئر کانگریس لیڈر غلام نبی آزاد بھی اس تقریب میں شرکت کریں گے۔