حیدرآباد /9 مارچ ( سیاست نیوز ) نریڈمیڈ کے علاقہ میں ایک ریلوے ملازم نے خودکشی کرلی ۔ جس نے 5 ماہ قبل اپنی پسند سے لو میاریج کیا تھا ۔ نریڈ میڈ پولیس کے مطابق 26 سالہ راہول یادو جو پیشہ سے ریلوے ملازم تھا جو نریڈ میڈ علاقہ کے ساکن وینکٹیش کا بیٹا تھا ۔ اس نے 5 ماہ قبل روالی نامی لڑکی سے لو میاریج کیا تھا اور اس کے گھر میں مسائل پیدا ہوگئے تھے اور اس گھریلو مسائل اور جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے کل رات خودکشی کرلی ۔ پولیس نریڈمیڈ نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔