بودھن ۔ گذشتہ روز عالمی یوم خواتین کے موقع پر بودھن شہر کے اپنا فنکشن ہال میں منعقدہ خواتین کے اجلاس میں بطور مہمان خصوصی شریک ایم ایل اے بودھن شکیل عامر نے کہا کہ تلنگانہ سرکار تقریباً چار ہزار خواتین کو مہیلا بندھو اسکیم کے تحت فی کس تین لاکھ روپئے رقمی امداد فراہم کرے گی ۔ اس اجلاس میں شریک خواتین کے اصرار پر شکیل عامر نے ان کے ساتھ سیلفی فوٹوز بھی لئے اور یہاں فنکشن ہال میں خواتین کیلئے مختلف گیمس کا اہتمام کیا گیا تھا ۔ چیرپرسن بلدیہ پدما شرت ریڈی اور عائشہ عامر اہلیہ ایم ایل اے بودھن نے نشانہ بازی کے مقابلوں میں حصہ لیا ۔