نشہ میں دھت آٹو ڈرائیور کی ٹریفک پولیس پر سانپ چھوڑنے کی دھمکی

   

چندرائن گٹہ چوراہے پر ڈرنک اینڈ ڈرائیو مہم کے دوران واقعہ ۔ مقدمہ درج

حیدرآباد 4 جنوری (سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقہ چندرائن گٹہ میں ڈرنک اینڈ ڈرائیو مہم میں مصروف پولیس ملازمین میں اُس وقت سنسنی دوڑ گئی جب نشہ میں دھت آٹو ڈرائیور نے سانپ چھوڑنے کی دھمکی دی۔ تفصیلات کے مطابق چندرائن گٹہ ٹریفک پولیس کا عملہ چندرائن گٹہ چوراہے پر کل رات نشہ میں گاڑی چلانے والوں کے خلاف مہم جاری رکھے ہوئے تھا ، اِسی دوران ایک آٹو ڈرائیور کو روک کر اُس کا بریتھ انالائزر کے ذریعہ نشہ میں ہونے کا پتہ لگانے کی کوشش کی۔ اِسی دوران آٹو ڈرائیور نے اچانک اپنے آٹو سے ایک سانپ نکالا اور آن ڈیوٹی سب انسپکٹر کریم پر چھوڑ دینے کی دھمکی دی۔ آٹو ڈرائیور کی شناخت 23 سالہ سید عرفان ساکن پہاڑی شریف کی حیثیت سے کی گئی جس نے مرے ہوئے سانپ کو آٹو میں رکھا تھا جسے ضبط کرلیا گیا۔ برہم ہوکر آٹو ڈرائیور نے سب انسپکٹر کریم اور دیگر پولیس ملازمین سے آٹو واپس لوٹانے کہا اور نہ دینے پر سانپ چھوڑ نے دھمکی دی۔ اِس حرکت پر پولیس ملازمین میں سنسنی دوڑ گئی۔ آٹو ڈرائیور کی جانب سے سانپ کے ذریعہ دھمکانے پر پولیس نے اُسے حراست میں لے لیا اور سانپ مرا ہوا ہونے کی تصدیق کے بعد راحت کی سانس لی۔ چندرائن گٹہ ٹریفک پولیس انسپکٹر ایم داسو نے سیاست نیوز کو بتایا کہ آٹو ڈرائیور کے خلاف حالت نشہ میں ہونے کا مقدمہ ٹریفک پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا جبکہ پولیس کو دھمکانے اور ڈیوٹی انجام دینے سے روکنے پر چندرائن گٹہ لاء اینڈ آرڈر پولیس اسٹیشن میں بھی ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے۔بعدازاں پولیس نے ایک ویڈیو جاری کیا جس میں سید عرفان نے اپنی حرکت پر معذرت خواہی کی۔ ب