نشہ میں دھت غنڈوں نے مجھے زخمی کیا اور کمرے میں توڑ پھوڑ کی

,

   

٭ جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے بصارت سے محروم طالب علم سوریہ پرکاش نے الزام عائد کیا کہ کیمپس میں اتوار کی رات تشدد کے موقع پر نقاب پوش افراد نے ان کو زدوکوب کیا ۔ انھوں نے بتایا کہ حملہ آور کے منہ سے شراب کی بدبو آرہی تھی اور حملہ آور بہت زیادہ نشہ کی حالت میں تھے ۔ انھوں نے بتایا کہ ان کے سارے جسم پر زخم آئے ہیں ۔ حملہ آوروں کے ہاتھوں میں لوہے کی سلاخیں تھیں اور انھوں نے ان کے کمرے کی ہرچیز کو بھی توڑ پھوڑ دیا۔