نشہ کے چاکلیٹ تیار کرکے فروخت کرنے والا شاطر شخص گرفتار

   


حیدرآباد ۔ 5 نومبر (سیاست نیوز) نشہ کے چاکلیٹ تیار کرتے ہوئے فروخت کرنے والے ایک شاطر شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ حیدرآباد نارکوٹک انفورسمنٹ ونگ اور مشیرآباد پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 20 سالہ رشی سنجے مہتاب ساکن نارسنگی کو گرفتار کرلیا جو سابق میں دو مقدمات میں ملوث ہے اور پولیس کی گرفت سے مفرور تھا۔ رشی سنجے مہتا مارکٹ سے مختلف برانڈ کے چاکلیٹ میں نشیلی دوا حشش آئیل ملا کر نشہ کے چاکلیٹ تیار کرتا ہے۔ نشہ کے چاکلیٹ کی فروخت کے تمام لین دین بذریعہ آن لائن کرتا ہے۔ چاکلیٹ کی تشہیر سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے کیا کرتا تھا اور مختلف سوشل میڈیا ذرائع سے ان کی تشہیر کے بعد اوبر اور راپیڈو کے ذریعہ ان کی ڈیلیوری کیا کرتا ہے اور رقم بذریعہ آن لائن حاصل کرتا تھا۔ مہتا اس سے قبل ای سگریٹ کو فروخت کرنے کے معاملہ میں ملوث تھا۔ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے رشی سنجے مہتا کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے 40 گرام حشش آئیل اور 48 چاکلیٹ بار کو ضبط کرلیا جن کی مالیت 5 لاکھ روپئے بتائی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق چنتا پلی وائزاک کا ساکن راماراؤ جو منشیات کو سپلائی کرتا ہے۔ع