نشے میں دھت خاتون نے ایرہوسٹس کو مکا مار دیا

   

ممبئی: ممبئی سے ابوظہبی جانے والے طیارے میںنشے میں دھت خاتون نے فضائی میزبان کو مکا مار دیا۔ میڈیا کے مطابق نشے میں دھت 45 سالہ خاتون نے طیارہ میں ہنگامہ کردیا۔ اکانومی ٹکٹ رکھنے والی اطالوی خاتون نے زبردستی بزنس کلاس میں بیٹھنے کی کوشش کی اور فلائٹ اٹینڈنٹ کے روکنے پر آپے سے باہر ہوکر مکا مار دیا۔طیارے کے عملہ نے خاتون کو سمجھانے کی کوشش کی تاہم اس نے اپنے کپڑے اتارنا شروع کردئیے اور طیارہ میں ادھر ادھر دوڑنا شروع کردیا۔ سیکورٹی عملہ نے موقع پر پہنچ کر خاتون کو پولیس کے حوالے کردیا۔ خاتون کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔