حیدرآباد ۔ 13 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : اپل کے علاقہ میں ایک نوجوان کا اس کی والدہ اور بھائی نے قتل کردیا ۔ کل رات اپل کے کاماکٹی پورم میں یہ واردات پیش آئی ۔ پولیس کے مطابق 23 سالہ کے مرلی کا اس کی والدہ شوبھا اور بھائی منوہر نے گلا گھونٹ کر قتل کردیا ۔ مرلی پیشہ سے مزدور تھا اور شراب کے نشہ کا عادی تھا ۔ 8 اپریل کے دن مرلی کے والد کمار کی بیماری کے سبب موت ہوگئی تھی اور کل 12 اپریل کے دن ان کے مکان میں پروگرام تھا اس دوران مرلی نشہ کی حالت میں ہنگامہ کررہا تھا جس کو رشتہ داروں اور ساتھیوں نے سمجھا کر اپنے مکان میں طلب کیا لیکن مرلی نے پھر مکان کے باہر جاکر ہنگامہ شروع کردیا جس کے بعد اس کی حرکت سے تنگ آکر اس کے ہاتھ پیر باندھ دئیے اور ساڑی سے گلا گھونٹ کر اس کا قتل کردیا ۔ مرلی اکثر نشہ کی حالت میں گھر والوں اور دیگر افراد سے جھگڑا کرتا تھا ۔ پولیس اپل نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔ ع
