نصاب سے ٹیپوسلطان سبق نکالنے پر غور : یدی یورپا

   

Ferty9 Clinic

بنگلور ۔ 30 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر کرناٹک بی ایس یدی یورپا نے آج کہا کہ بی جے پی زیرقیادت ریاستی حکومت تمام نصابی کتابوں سے 18 ویں صدی کے حکمراں ٹیپوسلطان پر لکھے گئے مضامین اور اسباق کو نکالنے پر غور کررہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ان کی سالانہ یوم پیدائش تقاریب کو بھی منسوخ کردیا جائے گا۔ بی جے پی کرناٹک نے ٹوئیٹ کیا کہ کرناٹک کے تمام نصابی کتابوں کو دوبارہ مرتب کیا جانا چاہئے اور ان میں سے ٹیپوسلطان کا نام و نشان مٹا دیا جائے گا۔ کرناٹک کے دیگر حقیقی ٹیپوسلطانوں کے بارے میں بچوں کو واقف کرانا چاہئے۔ ہندوؤں کے خلاف ذہن رکھنے والے سابق حکمرانوں کی زندگی کے بارے میں بیداری پیدا کی جانے کی ضرورت ہے۔