نظام آباد۔ 19 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)حلقہ اسمبلی نظام آباد اربن سے مقابلہ کرنے والے آزاد امیدوار نے آج اپنے ہی مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ اس واقعہ کے بعد شہر میں سنسنی پھیل گئی ۔ نظام آباد اربن سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے مقابلہ کرنے والے کنہا یا گوڑ آج صبح کی اولین ساعتوں میں اپنے مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ ان کے افراد خاندان نے IVٹائون پولیس کو اطلاع دینے پر پولیس مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا۔ کنہایا گوڑ IVٹائون کے علاقہ سائی نگر میں قیام پذیر تھے اوریہ اسمبلی انتخابات میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے پرچہ نامزدگی داخل کی تھی اور ان کا نشان روٹی میکر تھا۔ بتایاجاتا ہے کہ سائبر جرائم یافتہ افراد کی جانب سے ہراساں کرنے پر کنہا یا گوڑ نے خودکشی کرلی اور دو دن بعد ان کے گھر میں گھربھرانی کی تقریب بھی تھی اس سے قبل ہی یہ خودکشی کرلی۔ انتخابات تاریخ کے مطابق جاری رہیں گے اور 30؍ نومبر کو رائے دہی ہوگی۔