نظام آباد اقلیتی قائدین کے وفد کی اے سی پی سے ملاقات

   

رمضان المبارک کے اختتام تک رات میں بازار کھلی رکھنے کی اجازت سے اتفاق

نظام آباد:13/مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نئے پولیس کمشنر مسٹر سائی چتنیا نے اپنے عہدہ کاجائزہ حاصل کرنے کے بعد شہر میں رات 12 بجے کے بعد دکانوں کو بند کر دینے کی پولیس عہدیداروں کو ہدایت دینے پر شہر کے تجارتی علاقے گاندھی چوک،نہرو پارک،احمدی بازار،برکت پورہ،قلعہ روڈ،بودھن روڈ،احمد پورہ کالونی،ہاشمی کالونی و دیگر مسلم تجارتی علاقوں میں میں واقع ہوٹل ہیں اور دکانوں کو بند کر دینے کی متعلقہ پولیس اسٹیشنوں کے عہدیداروں کی جانب سے تاجروں پر دباؤ ڈالتے ہوئے دکانوں کو بند کرانے کی کوشش کی تھی اور دو دنوں تک یہ معاملہ جاری رہا پہلے دن تاجر طبقے نے اس بارے میں کانگریس قائدین کو اطلاع دی کانگریسی قائدین کی جانب سے کمشنر اور اے سی پی سے نمائندگی کی تھی لیکن اس کے بعد بھی دوسرے دن یہ سلسلہ جاری رکھنے پر کانگریس پارٹی کا ایک وفد نے محمد علی شبیر کی ہدایت پر کمشنر پولیس کی عدم موجودگی میں اے سی پی نظام آباد مسٹر راجہ وینکٹ ریڈی ملاقات کرتے ہوئے انہیں حکومت کی جانب سے جاری کردہ جی اؤ حوالے کیا تاجرین کو رات 12 بجے کے بعد ہوٹل رمضان المبارک کے اختتام تک کھلی رکھنے کی اجازت کے بارے میں واقف کروایا اس موقع پر وفد میں شامل سینئر کانگریس پارٹی قائدین سید نجیبعلی ایڈووکیٹ،سابقہ ڈپٹی میئر ایم اے فہیم ،سابق کارپوریٹر ایم اے قدوس، سابقہ معاون کارپوریٹر اشفاق احمد خان پاپا، محمد سمیر احمد و دیگر نے اے سی پی راجہ وینکٹ ریڈی تفصیلی طور پر بات چیت کی اور گورنمنٹ ایڈوائزر محمد علی شبیر سے بھی بات کروایا۔بعد ازاں انہوں نے پولیس کمشنر سے بھی شبیر علی کے ذریعے بات چیت کروائی اور رمضان المبارک کے اختتام تک شہر کے ہوٹلیں اور دکانوں کو کھلی رکھنے کی اجازت کے بارے میں بات چیت کی اور جس پر اے سی پی نے کانگریس قائدین کو اس بات کا تیقن دیا کہ رمضان المبارک کے اختتام تک دکانوں کو احکامات کے مطابق کھلی رکھنے کی اجازت دی جائے گی جس پر شہر کے تاجروں کے طبقہ نے کانگریس قائدین سے بالخصوص محمد علی شبیر، ایم اے فہیم ،سید نجیب علی، ایم اے قدوس ،اشفاق احمد خان سے اظہار تشکر کیا۔