نظا م آباد ۔21 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شہر نظام آباد میں سہ روزہ تبلیغی اجتماع کے آخری دن شہر کے مختلف سینئر کانگریس پارٹی اقلیتی قائدین نے اس اجتماع کی تیاریوں اور اجتماع کے دوران بھی اپنی خدمات پیش کیں۔علاوہ ازیں سینئر کانگریس پارٹی اقلیتی قائدین کارپوریٹر ایم اے قدوس،ڈائریکٹر ریاستی پولیوشن کنٹرول بورڈ ہارون خان،سابقہ ڈپٹی میئر ایم اے فہیم،سینئر لیڈر کانگریس سید نجیب علی ایڈووکیٹ،سابقہ ماؤن کارپوریٹر اشفاق احمد خان پاپا،سابقہ کارپوریٹر کانگریس محمد مصباح الدین،محمد مجاہد خان،محمد افضل خان،محمد احمد،اسد بن حمدان،محمد قدیر،محمد سمیع،شیخ ظفر،شیخ جعفر، محمد وحید،محمد ذاکر الدین،منیر الدین،محمد عبدالباری کانگریس قائد و مالک
ٹرانسپورٹ، محمد یوسف و دیگر کانگریس پارٹی اقلیتی قائدین کی جانب سے رضا الہی کے حصول اور خدمت خلق کے جز ہے کے تحت اجتماع گاہ میں فروٹ اور ٹھنڈے پانی کے اسٹالس لگاتے ہوئے شرکاء کو اپنی خدمات پیش کیں ہیں۔ علاوہ ازیں سینئر کانگریس پارٹی لیڈر و سابقہ چیئرمین ٹاون کانگریس پارٹی نظام آباد حامد غانم و انتظامیہ نہدی کیفے احمدی بازار کی جانب سے شہر و بیرون شہر اور دیگر مقامات سے اجتماع میں شرکت کرنے والے شرکاء کیلئے بودھن بس اسٹانڈ تا سارنگ پور اجتماع گاہ خصوصی گاڑیوں و آٹوز کے ذریعہ مفت سفر کی سہولت مہیا کروائی گئی تھی۔اس مفت سفر کی سہولت اور خدمات سے دور دراز شہروں اور مقامات سے آنے والے شرکاء کو بڑی راحت ملی۔مزید حامد بن غانم و نہدی کیفے انتظامیہ نے اجتماع کے اختتام پر بھی شرکاء کی واپسی کیلئے بھی مختلف گاڑیوں اور آٹوز کے ذریعہ مفت سفر کی سہولیات فراہم کرتے ہوئے اپنی خدمات پیش کی ہیں۔