نظام آباد :نظام آباد شہر دھا رو گلی میں کارپوریٹر ڈیویژن نمبر 58مسٹریم اے قدوس نے (10) لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کی جارہی سی سی روڈ کے کاموں کا اہلیان محلہ کے ہمراہ جائیزہ لیا۔ اس موقع پر کارپوریٹر ایم اے قدوس نے بتایا کہ دھا روگلی کے اس قدیم گلیوں میں گزشتہ 25 برسوں کے بعد تعمیری و ترقیاتی کاموں کو انجام دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اہلیان محلہ دھارو گلی کی نمائندگی پر سی سی روڈ کی تعمیر عمل میں لائی جا رہی ہے حالیہ دنوں میں دھارو گلی میں کلورٹ کی تعمیر عمل میں لائی گئی ہے۔ کارپوریٹر یم اے قدوس نے عوام الناس سے کہا کہ انکے جو بھی عوامی و بلدی مسائل درپیش ہیں انکے علم میں لائیں اور اپنے مسائل کو حل کروائیں۔کارپورٹر یم اے قدوس نے ہریتا ہرام پروگرام کے تحت واٹرٹینک بڑا بازار میں عوام میں پودے تقسیم کئے۔
چنچولی ضلع گلبرگہ میں دو افراد غرقاب
گلبرگہ : ایک اآدمی جو اپنے بچہ کے ساتھ چندرم پلی کے آبی ذخیرہ چنچولی ضلع گلبرگہ میں مچھلیوں کے شکار کے لئے گیا ہوا تھا وہ منگل کی شام اپن بیٹے کے ساتھ پانی میں ڈوب کر ہلاک ہوگیا ۔ مہلوکین کی شناخت راج اپا اور اس کے فرزند مہیش کی حیثیت سے ہوئی ہے ان دونوں کی لاشیں چہارشنبہ کی صبح پانی میں سے نکالی گئیں ۔ چنچولی کی تحصیل دار محترمہ انجم تبسم نے مقام حادثہ کا معائینہ کیا ۔