نظام آباد ریلوے اسٹیشن کا معائنہ اور ترقیاتی پروگراموں کا جائزہ

   

نظام آباد :ریلوے مسافروں کو تمام سہولتیں فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ان خیالات کا اظہار سائوتھ سنٹرل ریلوے کے جنرل منیجر گجانن مولیہ نظام آباد سے نظام آباد ریلوے اسٹیشن کے معائنہ کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ سائوتھ سنٹرل ریلوے منیجر گجانن مولیہ نظام آباد سے مدکھیڑ تک ریلوے لائن کا بھی معائنہ کیا ۔ نظام آباد ریلوے اسٹیشن پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ نظام آباد اسٹیشن میں پلاٹ فارم نمبر 4 اور 5 کی تعمیر عمل میں لائی جائے گی اور گوڈ ٹرین کو ڈچپلی ، جانکم پیٹ کو منتقل کیا جائیگا۔ ملٹی شاپنگ کامپلکس کو بھی تعمیر کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ۔ مادھو نگر اوور بریج کے کاموں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انڈ ر گرائونڈ اوور بریج کے کاموں کیلئے ٹنڈرس طلب کئے جارہے ہیں ٹرینوں کی توسیع ، نئے ٹرینوں کی منظوری کے بارے میں بھی غور کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ۔ نظام آباد سے مدکھیڑ تک ریلوے برجوں کی تعمیر ی کاموں کا بھی جائزہ لیا ۔ اور نظام آباد میں سگنل انجینئرنگ آفس کا افتتاح کیا ۔ کوویڈ کے باعث ٹرینوں کی آمد و رفت میں کمی ہوئی ہے ۔ 85 فیصد ٹرینوں کو چلایا جارہا ہے ۔