نظام آباد سرکاری اراضی پر قبضہ معاملہ

   

غیر مجاز قابضین کو فوری بے دخل کرنے تحقیقات جاری: کمشنر پولیس

نظام آباد: 23/اپریل(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نظام آباد کے 6 ٹاؤن پولیس اسٹیشن کے علاقے میں واقع سروے نمبر 249 پر غیر مجاز پر قبضہ کرنے پر نارتھ تحصیلدار نے 6 ٹاؤن پولیس کو قبضہ کرنے والے افراد کی نشاندہی کرتے ہوئے ایک رپورٹ پیش گئی تھی لیکن حقیقت یہ ہے کہ جن افراد کو قبضے پر بٹھا گیا یہ لینڈ گرابرس کی کارستانی ہے پولیس کی جانب سے زمین کو غیر مجاز طور پر قبضہ کرتے ہوئے فروخت کرنے والے افراد کے خلاف ابھی تک کوئی کاروائی نہیں کی گئی جس کی وجہ سے گزشتہ چند دنوں سے سیاست اخبار کی جانب سے اس بارے میں مسلسل تحقیقات کرتے ہوئے عہدیداروں سے تفصیلات حاصل کی جا رہی ہے اور عہدیداروں کی جانب سے غیر مجاز طور پر قبضہ کرنے والے افراد کے خلاف کاروائی بھی کرنے کا تیقن دیا گیا ایک ہفتہ قبل سروے نمبر 252 پر غیر مجاز طور پر قبضہ کرتے ہوئے یہاں پر موجودہ سائن بورڈ کو ہٹا دیا گیا تھا اور چٹانوں کو دھماکوں کے ذریعے اڑا دیا جا رہا تھا اس بارے میں عہدیداروں کو واقف کروانے پر نارتھ تحصیلدار حرکت میں آتے ہوئے اس اراضی کو دوبارہ قبضہ کر لیا لیکن غیر مجاز طور پر قبضہ کرنے والوں کے بارے میں ابھی تک کوئی کاروائی نہیں کی گئی جس کی وجہ سے لینڈ گرابرس کے حوصلے بلند نظر آرہے ہیں سروے نمبر 249 میں تحصیلدار کی رپورٹ پر 6 ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں کیس بھی درج کیا گیا تھا لیکن اس کی تحقیق ابھی تک نہیں کی گئی اس بارے میں پولیس کمشنر سائی چیتنیا سے دریافت کرنے پر سائی چیتنیا نے بتایا کہ اس بارے میں فوری کاروائی کی جائے گی اور غیر مجاز طور پر قبضہ کرنے والے افراد کے خلاف کاروائی کرنے کے لیے بھی ارادہ ظاہر کیا ریونیو عہدیداروں کی جانب سے لاپرواہی برتنے کی وجہ سے ہی اس طرح کے واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے کیونکہ یہ علاقہ مضافاتی علاقے میں ہونے کی وجہ سے لینڈ گرابرس من مانی کر رہے ہیں اور اس میں چند ریونیو کے عہدیدار بھی ملوث ہونے کی شکایت کی جا رہی ہے اور لینڈ گرابرس کو سیاسی پشت پناہی حاصل ہے اور ان کے آقاؤں کی ہمت پر یہ افراد سرکاری اراضی کو غیر مجاز پر قبضہ کرتے غریبوں کو سستے دام پر فروخت کر رہے ہیں 8 ماہ قبل بھی بھارت رانی کالونی میں بدم چیرو کی اراضی کو غیر مجاز طور پر قبضہ کرتے ہوئے فروخت کرتے ہوئے یہاں پر ایک کالونی بسائی تھی حیدرآباد کے حیڈرا کے بعد نظام آباد میں بھی حیڈرا کے طرز پر کاروائی انجام دیا گیا تھا اور اس میں 28 افراد متاثر ہوئے تھے اس میں بھی غیر مچا طور پر فروخت کرنے والوں کے خلاف 5 ٹاؤن پولیس کی جانب سے کاروائی کی گئی تھی اگر پولیس کی جانب سے لینڈ گرابرس کاروائی کی جاتی ہے تو سرکاری زمین کا تحفظ ہو سکتا ہے اور عوام کی جانب سے یہی مطالبہ کیا جا رہا ہے اور پولیس کمشنر سائی چیتنیا کے جائزہ حاصل کے بعد غیر مجاز سرگرمیوں کو روکنے کے لیے بڑے پیمانے پر کاروائیوں کو انجام دے رہے ہیں اور اس 6 ٹاؤن کے کیس میں بھی انصاف کرنے کا یقین نظر ا ٓرہا ہے۔