نظام آباد سرکاری دواخانہ میں کوویڈ ویکسین ڈرائی رن کا افتتاح

   

Ferty9 Clinic


ویکسین حکومت کے قواعد کے مطابق تین مرحلوں میں دیئے جائیں گے: ضلع کلکٹر

نظام آباد : کوویڈ ٹیکہ اندازی ہر شخص کو فراہم کرنے کیلئے ڈرائی رن زمرہ میں کامیاب طور پر انجام دیا گیا۔ ان خیالات کا اظہار ضلع کلکٹر نارائن ریڈی آج نظام آباد سرکاری دواخانہ میں کوویڈ ویکسین ڈرائی رن کا افتتاح کے موقع پر کیا ۔ ضلع کلکٹر مسٹر نارائن ریڈی نے بتایا کہ ضلع کے تمام ہیلت ، پرائمری ہیلت ، 42 سنٹرس اور 16 سافٹ ویر پرسن کو دیا گیا ۔ ویکسین حکومت کے احکامات کے مطابق تین زمرہ میں دیا جائیگا حکومت ہند کی جانب سے ویب سائٹ دی گئی ہے اس میں اپنا نام اندراج کرائیں ۔ ضلع میں اب تک 11800 افراد نے ویب سائٹ میں اپنے ناموں کا اندراج کرچکے ہیں ۔ پہلے مرحلہ میں طبی عملہ ، ڈاکٹرس سے لیکر سیکوریٹی گارڈ ، خانگی دواخانوں ، ہیلت ورکرس اور دوسرے مرحلہ میں آنگن واڑی ٹیچرس اور سینٹیشن ورکرس ، گرام پنچایت ، میونسپلٹیز میں کام کرنے والے افراد کے نام اندراج کرکے دئیے جائیں گے ۔ ویکسین کی سہولتیں پرائمری ہیلت سنٹر، اربن ہیلت سنٹرس ، میڈیکل کالج ، سرکاری دواخانہ بودھن کے علاوہ چار خانگی دواخانوں میں اسے دیا جائیگا۔ 100 سے زائد افراد موجودہ خانگی دواخانہ میں سنٹر منظور کیا جائیگا ۔ نظام آباد کے 4 ہاسپٹلس میں ٹیکہ اندازی کی سہولت فراہم کی جارہی ہے ۔ ضلع کلکٹر مسٹر نارائن ریڈی نے کہا کہ کوویڈ قواعد کے مطابق اسے فراہم کیا جائیگا اور ہر چہارشنبہ ہفتہ کے روز دیہی سطح پر دیا جائیگا اور ٹیکہ اندازی کے بعد 20 منٹ تک آبزروریشن دیا جائیگا تشویشناک مریضوں کو ڈاکٹرس کی نگرانی میں دیا جائیگا ۔ دوسرے مرحلہ میں 60 سال سے زائد افراد اور تیسرے مرحلہ میں عام افراد کو دیا جائیگا ۔ نظام آباد ضلع میں حکومت کی جانب سے ٹیکہ اندازی کیلئے تمام سہولتیں فراہم کی جائے گی ۔ اس پروگرام میں ڈی ایم اینڈ ایچ او سدرشن ، سپرنٹنڈنٹ ہاسپٹل ڈاکٹر پرتیما راج بھی موجود تھے۔