نظام آباد ضلع میں کورونا وائرس کے ٹسٹ کیلئے لیاب کا قیام

   

معائنہ کے بعد مثبت کیسس میں اضافہ متوقع۔ ڈاکٹر کو چوکس رہنے کلکٹر کی ہدایت

نظام آباد۔ نظام آباد ضلع میں بڑھتے ہوئے کرونا کی وباء کے پیش نظر ضلع کلکٹر مسٹر نارائن ریڈی نے محکمہ صحت عامہ کے عہدیداروں کے ساتھ ایک ویڈیو کانفرنس کیا اور وباء کے پیش نظر عہدیداروں کو چوکسی اختیار کرنے کی ہدایت دی ۔ انہوںنے کہا کہ ضلع میں کرونا وائرس کے معائنہ کیلئے لیاب کا بھی قیام عمل میں لایا گیا ہے اور دو تین یوم میں اس کے کام کاج کا آغاز کیا جائیگا۔ لیاب میں معائنہ کے بعد اور بھی مثبت کیسس میں اضافہ ہوسکتاہے لہذا ڈاکٹرس کو چوکسی برتنے کی ہدایت دی اور کہا کہ مثبت کیس ظاہر ہونے کی صورت میں پرائمری کنٹاکٹ کی نشاندہی کرتے ہوئے 14 دن تک ہوم کوارنٹائن کرنے کی ہدایت دی اور 14 دن کے بعد نگیٹیو آنے کی صورت میں انہیں باہر جانے کی ہدایت دیں اور ہر مشتبہ شخص کے ٹسٹ کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے ضلع کلکٹر سی نارائن ریڈی نے کہا کہ ہر پرائمری ہیلت سنٹر کے علاقوں میں گھر گھر سروے کریں اور وائرس کے بارے میں دریافت کریں ۔ آئسولیشن میں رہنے والے افراد پر خصوصی نظر رکھیں اور جو افراد مثبت نہیں ہے انہیں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دیں ۔ کوویڈ سے متعلق کسی قسم کی غلطی نہ ہونے دیں اور ہر روز اپنی تفصیلات سے ضلع انتظامیہ کو واقف کروائیں اور ہر جمعہ کے روز وبائی امراض کے بارے میں خصوصی مہم چلائیں ۔ میڈیکل آفیسر دیہاتوں میں سرپنچ ، ایم پی ٹی سی ، مقامی قائدین کے اشترا ک سے کام کریں تو بہتر ہوگااور پرائمری ہیلت سنٹر ، میونسپلٹی کے علاقہ میں سنی ٹائزر کرائیں اور پرائمری ہیلت سنٹروں کیلئے منظور کردہ رقومات کا استعما ل کریں ۔ ضلع میں 24 گھنٹے کے دوران 5 مثبت کیسس ظاہر ہوئے ہیں شہر کے مختلف علاقوں میں چار افراد مثبت کیسس کی نشاندہی کی گئی تو ایڑپلی منڈل کے اے آر کیمپ میں ایک کیس کی نشاندہی کی گئی ۔ شہر کے ونائیک نگر ، دبہ ، ارسہ پلی، گوتم نگر میں ایک ایک کیس کی نشاندہی کی گئی ۔ میڈیکل آفیسرجویریہ سلطانہ نے بتایا کہ اے آر کیمپ میں 60 سالہ شخص گذشتہ 6 دنوں سے سردی و نزلہ کی شکایت میں مبتلا تھا جس پر اسے خانگی دواخانہ منتقل کیا گیا تھا ڈاکٹروں نے بعد معائنہ اسے نظام آباد سرکاری دواخانہ منتقل کرنے پر اس کا کوویڈ ٹسٹ کیا گیا اور اس کی مثبت رپورٹ پائی گئی اور اس کے پرائمری کنٹاکٹ کے بارے میں تحقیق کرتے ہوئے ہوم کوارنٹائن کیا گیا ۔