نظام آباد میں بھی الیکٹرانک ووٹنگ مشینس کا استعمال

   

سیاسی جماعتو ںکے لیڈروں اور امیدواروں سے سی ای اوکی بات چیت
حیدرآباد /5 اپریل ( این ایس ایس ) تلنگانہ کے چیف الکٹرول آفیسر رجت کمار نے آج کہا کہ پارلیمانی حلقہ نظام آباد میں جہاں 185 امیدوار مقابلہ کر رہے ہیں الیکٹرانک ووٹنگ مشینس ( ای وی ایس ) استعمال کئے جائیں گے ۔ چیف الیکٹورل آفیسر ہیلی کاپٹر کے ذریعہ نظام آباد پہونچے تھے جہاں انہوںنے اس حلقہ کے امیدواروں اور رجسٹر شدہ سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سے بات چیت کی ۔ اس حلقہ سے 179 کسان بھی مقابلہ کر رہے ہیں ۔ رجت کمار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وضاحت کی کہ الیکشن کمیشن سے بیالٹ پیپر کے بجائے الیکٹرانک ووٹنگ مشینس ہی استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس اجلاس میں امیدواروں اور سیاسی نمائندوں کے علاوہ ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل جتیندر ریڈی اور دوسروں نے شرکت کی ۔ اجت کمار نے کہا کہ ان کے ایس دورہ کا مقصد الیکٹرانک ووٹگ مشین ( ای وی ایمس ) کے استعمال سے متعلق امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کے شکوک و شبہات پر وضاحت کرنا تھا ۔ الیکشن کمیشن کو اس حلقہ میں ای وی ایمس استعمال کرنے کا حق حاصل ہے اور اس کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔