نظام آباد میں بین ضلعی سارقین کی ٹولی گرفتار

   

Ferty9 Clinic

نظام آباد: 15 ؍ جون( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بین ضلعی سارقین کی ایک ٹولی کو گرفتار کیا گیا کہے کر سب انسپکٹر IIIٹائون مسٹر سنتوش کمار نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ IIIٹائون پولیس گاڑیوں کی تلاشی کررہی تھی کہ پولیس کو دیکھ کر ایک شخص فرار ہورہا تھا کہ پولیس نے اس کا تعاقب کرتے ہوئے اسے تحویل میں لیکر پوچھ تاچھ کرنے پر محمد احمد حسین متوطن بھینسہ کی حیثیت سے شناخت کی گئی جو گذشتہ 10 دنوں سے نظام آباد میں موٹر سیکلوں کا سرقہ کررہا تھا۔ اب تک اس نے 16 موٹر سیکلوں کا سرقہ کیا تھا اور ان کے قبضہ سے 4 موٹر سیکل برآمد کئے گئے ۔مزید 12 موٹر سیکلوں کی برآمد کرنا باقی ہے ۔ Iٹائون کے علاقہ میں 5 موٹر سیکل ، IIٹائون کے علاقہ میں 4 موٹر سیکل ، IIIٹائون کے علاقہ میں 4 موٹر سیکل اور Vاور VIٹائون کے علاقہ میں بھی ایک ایک موٹر سیکل کا سرقہ کیا تھا اور نرمل کے دیانند کے پاس اسے محفوظ کرتے ہوئے اطراف کے علاقہ میں اسے فروخت کررہا تھا ۔ پولیس نے اسے ریمانڈ پر دے دیا ۔