نظام آباد میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد

   

نظام آباد :ہیلپ ویلفیر اینڈ ایجوکیشنل سوسائٹی و پھولانگ کی جانب سے بروز چہارشنبہ بمقام کمیونٹی ہال پر لائنس کلب کے زیر اہتمام مفت ہیلت کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں آنکھوں کے امراض میں مبتلا مردوخواتین نے استفادہ کرتے ہوئے نائب صدر سوسائٹی محمد ندیم احمد کے جذبہ خدمت کی ستائش کی ۔ محمد ندیم احمد محلہ پھولانگ میں سماجی و فلاحی کام انجام دینے کیلئے بے حد مشہور ہے عوام کو درپیش بنیادی مسائل کو عہدیداروں کے علم میں لاتے ہوئے یکسوئی پر مسلسل نظر مرکوز کرتے ہیں انہوں نے لائنس کلب کے عہدیداروں سے حال ہی میں ملاقات کرتے ہوئے محلہ پھولانگ میں ہیلت کیمپ کا انعقاد عمل میں لانے کی خواہش کرنے پر آج مفت ہیلت کیمپ منعقد کیا گیا ۔ لائنس کلب کے ماہر ڈاکٹرس نے مریضوں کا معائنہ کرتے ہوئے مفت ادویات سربراہ کی اور موتیا بند اور دوسرے امراض میں مبتلا افراد کا مفت آپریشن کرنے کا تیقن دیا ۔ لائنس کلب کے مفت آئی کیمپ سے استفادہ کرنے والے مریضوں نے ندیم احمد کے جذبہ خدمت کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ انہیں آنکھوں کے معائنہ کیلئے خانگی دواخانہ سے رجوع ہونے پر بھاری فیس ادا کرنے پر مجبور ہونا پڑرہا تھا لیکن محمد ندیم کی کوششوں سے انہیں راحت پہنچی محمد ندیم احمد مبارکباد کے مستحق ہے ۔ محلہ پھولانگ کے ذمہ دار و بزر گ افراد نے مفت آئی کیمپ کا معائنہ کرتے ہوئے محمد ندیم احمد کو مبارکباد پیش کی ۔ اس موقع پر محمد عنایت اور محمد سلیم و دیگر موجود تھے۔