نظام آباد :25؍ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرکل انسپکٹر نظام آباد نارتھ سری ناتھ ریڈی نے بتایا کہ Vٹائون کے علاقہ میں ٹریکٹروں کا سرقہ کرنے والے ایک سارق کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے 3 ٹریکٹر برآمد کئے گئے ۔ سرکل انسپکٹر مسٹر سری ناتھ ریڈی نے بتایا کہ Vٹائون سب انسپکٹر جان ریڈی کی قیادت میں پولیس تلاشی مہم میں مصروف تھی کہ ٹراکٹروں کے سرقہ کی وارداتوں میں ملوث ناندیڑ ضلع کے مدکھیڑ کے مداوتھ سے تعلق رکھنے والے گرگائو پولیس کو دیکھ کر راہ فرار اختیار کررہا تھا پولیس نے اس کا تعاقب کرتے ہوئے پوچھ تاچھ کرتے ہوئے ٹراکٹرکے سرقہ کا انکشاف کیا اور ٹراکٹر کو حوالے کیا ۔ مزید پوچھ تاچھ کرنے پر بتایا کہ جملہ 3 ٹریکٹر ایک آٹو اور ایک بائیک کا سرقہ کیا ہے ۔ اس کے علاوہ اس کے ساتھ تین ساتھی بھی ہے جو راہ فرار اختیار کی ہے پولیس نے اسے گرفتار کرتے ہوئے ریمانڈ پر دے دیا اور تین ٹریکٹر وں کوحاصل کرلیا ۔ اس کیس میں سب انسپکٹر جان ریڈی اور کانسٹیبل کو مبارکباد پیش کی ۔