نظام آباد میں کانگریس کی گھر گھر مہم

   

نظام آباد :15؍ جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گھر گھر کانگریس ، ہر گھر کانگریس پروگرام کے تحت کانگریس کی جانب سے ڈیویژن نمبر 28 ، 51 میں ٹائون کانگریس صدر کیشو وینو کے ہمراہ سینئر کانگریسی قائد پردیش کانگریس کے نائب صدر طاہر بن حمدان ، پی سی سی سکریٹری گڑگو گنگادھر ، پردیش کانگریس کے ورکنگ صدر مہیش کمار گوڑ مسعود احمد اعجاز و دیگر نے گھر گھر پہنچ کر کانگریس کی جانب سے انجام دئیے جانے والے پروگراموں کے بارے میں واقف کراتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی اقتدار میں آنے کی صورت میں کرناٹک کی طرز پر 5 چیزوں پر عمل کرنے کا اور 500 روپئے قیمت پر پکوان گیس فراہم کرنے اور ہر گھر کو رہائشی مکان فراہم کرنے کا بھی ارادہ ظاہر کیا ۔ طاہر بن حمدان نے کہا کہ ریاست میں کانگریس پارٹی اقتدار میں آنے کی صورت میں اور اس اسکیمات کو جاری رکھے گی اور عوام کو مزید سہولتیں فراہم کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کئے جائیں گے۔