نظام آباد میں کل احتجاجی جلسہ عام

   

نظام آباد :25؍ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)مسلم یونائٹیڈ فورم کے زیر اہتمام بضمن این آر سی اور سی سی اے کیخلاف نظام آباد میں 27؍ ڈسمبر کے روز بعد نماز مغرب بصدارت مولانا سید ولی اللہ قاسمی صدر ضلع جمعیت العلماء احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ اس جلسہ میں رکن پارلیمنٹ حیدرآباد اسد الدین اویسی کے علاوہ دیگر بھی مخاطب کریں گے ۔ اس موقع پر ایک پوسٹر کی رسم اجرائی عمل میں آئی اس میں مولانا سید ولی اللہ قاسمی صدر ضلع جمعیت العلماء ،حافظ لئیق خان صدر ضلع جمعیت العلماء ارشد مدنی گروپ، ٹی آرایس قائدین طارق انصاری، نوید اقبال، ایم اے قدوس، سیدمجاہد علی ببو ، اشفاق احمد خان پاپا ، محمد فیاض الدین ، طاہر بن حمد ان انچارج نظام آباد اربن کانگریس، ایم ،سینئر سٹیزن ویلفیر سوسائٹی کے صدر ایم اے شکور ، ایم اے فہیم ، محمد شکیل احمد، سیدا حمد زینت کے علاوہ جمعیت اہلحدیث کے صدر وجہہ اللہ و دیگر بھی موجود تھے ۔ شہر میں جلسہ کی کامیابی کیلئے اپیل کی گئی ۔