نظام آباد میں کلیانہ لکشمی چیکس کی تقسیم

   

نظام آباد :رکن اسمبلی نظام آباد اربن بیگالہ گنیش گپتا نے کلیانہ لکشمی کے چیکس بڑے پیمانے پر تقسیم عمل میں لائی ۔ راجیو گاندھی آڈیٹیوریم میں منعقدہ تقریب میں مسٹر گنیش گپتا نے 291 افراد کو 2,91,33,756/- روپئے کے چیکس نئے جوڑوں کے حوالے کیا ۔ گنیش گپتا نے اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ فلاحی اسکیمات کی عمل آوری ان کی موجودگی میں انجام دی جارہی ہے اور یہ ان کیلئے اعزاز ہے ۔ چیف منسٹر مسٹر چندر شیکھر رائو عملی طور پر کام کرنے والی شخصیت ہے جو کہتے وہ کر دیکھاتے ہیں ۔ بیٹی کی تولد پر پریشان والدین کو سرپرست کی حیثیت سے شادی کے موقع پر 1,00,116/- روپئے کی مالی امداد کرتے ہوئے غریبوں کو راحت پہنچارہے ہیں ۔ ابتداء میں یہ اسکیم 50 ہزار روپئے سے شروع کی گئی تھی اور بعد میں 75 ہزار روپئے اور بتدریج 1,00,116/- روپئے کی گئی ۔