نظام آباد: 15/ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاستی پبلک سرویس کمیشن کے ذریعہ منعقدہ گروپII کے امتحانات کے موقع پر سخت انتظامات کے درمیان انعقاد عمل میں آیا ۔ضلع کلکٹر راجیو گاندھی ہنمنتو نے ضلع ہیڈکوارٹر کے گری راج گورنمنٹ ڈگری کالج میں قائم امتحانی مرکز کا اچانک معائنہ کیا۔ امتحانانی مرکز پہنچ کر انہوں نے مشاہدہ کیا کہ قوانین پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے یا نہیں اور عہدیداروں سے اس بارے میں دریافت کیا ۔ انہوں نے کہا کہ امتحانات کمیشن کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے خوش گوار ماحول میں امتحانات منعقد کیا گیا ہے کہہ کر دریافت کیا ضلع کلکٹر مسٹر راجیو گاندھی ہنمنتو نے بتایا کہ ضلع میں جملہ19,855 امیدواروں میں سے9070 نے اتوار کی صبح کے امتحانات میں شرکت کی اور 10,785 غیر حاضر رہے۔انچارج پولیس کمشنر سندھو شرما نے آج گروپII امتحانی مراکز کا معائنہ کیا۔ آج صبح 10 بجے سے گروپ 2 کے پہلے سیشن امتحان کے پیش نظر شریمتی سندھو شرما ضلع انچارج کمشنر پولیس نے مختلف کالجوں میں قائم امتحانی مراکز کا معائنہ کیا۔ وہاں ڈیوٹی پر مامور عملے کو مختلف ہدایات دی انہوں نے کہا کہ یہ امتحان نظام آباد میں 63 امتحانی مراکز میں پرامن طور پر جاری ہے انہوں نے بتایا کہ امتحانی مراکز کے علاقوں میں میں دفعہ 144 کا نفاذ کرتے ہوئے سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔