نظام آباد میں ہفتہ واری بازار بند

   

نظام آباد :18؍ مارچ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع پنچایت آفیسر کی اطلاع کے بموجب ملک گیر سطح پر کرونا وائرس کے پیش نظر ہر ہفتہ منعقد کئے جانے والے بازاروں کو 31؍ مارچ تک بند کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کے احکامات کے مطابق ملک گیر سطح پر پھیلی ہوئی وباء کے پیش نظر حکومت نے 31؍ مارچ تک تمام چیزوں پر پابندی عائد کی ہے اسی طرح ہر ہفتہ منعقد کئے جانے والے بازاروں کو بھی روک لگادیا گیا ہے ۔ نظام آباد ضلع کے نوی پیٹ اور ساٹا پور میں بکروں کا بازار لگایا جاتا ہے لیکن اب ان بازاروں کو 31؍ مارچ تک بند کردیا گیا ہے لہذا گرام پنچایتوں کے سکریٹریز اس پر عمل کریں۔