نظام آباد ۔7 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کلکٹر گرائونڈ کا تحفظ کا مطالبہ کرتے ہوئے آج یوتھ کانگریس ، این ایس یو آئی کی جانب سے بڑے پیمانے پر راستہ روکو کرنے پر پولیس نے این ایس یو آئی ، یوتھ کانگریس قائدین کو گرفتار کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن منتقل کیا ۔قدیم کلکٹریٹ منہدم کرتے ہوئے یہاں پر کلا بھارتی آڈیٹیوریم کی تعمیر کیلئے حکومت کی جانب سے کئے گئے اعلان پر ضلع انتظامیہ کی جانب سے قدیم کلکٹریٹ کو منہدم کرتے ہوئے کلکٹرگرائونڈ کی اراضی کو بھی حاصل کرنے کی کوشش کرنے پر نظام آباد کے کھلاڑیوں کے سہولت بخش میدان کو کھلاڑیوں کی سہولت کے بجائے کلا بھارتی آڈیٹیوریم کی تعمیر کی مخالفت کرتے ہوئے یوتھ کانگریس کے ضلع صدورکی یادو ، ریاستی یوتھ کانگریس کے سکریٹری رامرتی گوپی ، این ایس یو آئی کے ضلع صدر وینو راجو ، اقلیتی سیل کے ریاستی سکریٹری عبید بن حمدان ، بلاک کانگریس صدر عبود بن حمدان ، مسعود احمد اعجاز ، معین یونس کے علاوہ کارپوریٹر روہت نے آج کانگریس آفس سے ایک ریالی نکالی اور راستہ روکو احتجاج کیا ۔ احتجاج کی اطلاع پر پولیس یہاں پہنچ کر انہیں گرفتار کرلیا ۔ گڑگو روہیت کارپوریٹر نے بتایا کہ نظام آباد کلکٹریٹ گراؤنڈ اپنی ایک تاریخ رکھتا ہے یہاں سے بین الاقوامی کھلاڑی تیار ہوئے ہیں اور اسی میدان میں اپنی تربیت حاصل کی لیکن برسراقتدار جماعت گرائونڈ کو خانگی شعبہ کے حوالے اور کلا بھارتی کی تعمیر کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے اسٹیڈیم کی تعمیر کا مطالبہ کیا ۔ راستہ روکو کی وجہ سے ٹریفک میں زبردست خلل پیدا ہونے پر پولیس نے انہیں گرفتار کرتے ہوئے IVٹائون پولیس اسٹیشن منتقل کیا ۔ بعدازاں انہیں شخصی ضمانت پر رہا کردیا ۔
نظام آباد میں
ڈاکٹر امبیڈکر کی برسی تقریب
نظام آباد۔7 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)دستور کے معمار ڈاکٹر بھیم رائو امبیڈ کر کی 66 ویں برسی کے موقع پر ویلپور منڈل مستقر پر وزیر عمارت و شوارع پرشانت ریڈی نے امبیڈ کر کے مجسمہ پر پھول مالا چڑھا کر خراج عقیدت پیش کیا ۔ اس موقع پر وزیر عمارت و شوارع پرشانت ریڈی نے کہا کہ بی آر امبیڈ کر پسماندہ طبقات کی فلاح وبہبود ی کیلئے اپنی زندگی کو وقف کیا ۔ امبیڈ کر کے اصولوں پر چیف منسٹر چندر شیکھر رائو چلتے ہوئے ریاست کی ترقی کیلئے کئی ایک اقدام کررہے ہیں ۔