نظام آباد : ضلع نظام آباد کے ماکلور منڈل کے وینکٹا پور سے تعلق رکھنے والے فوجی فرائض کی انجام دہی کے دوران فوت ہوگئے ۔ تفصیلات کے بموجب کلیان رائو 3 سال قبل آرمی میں بھرتی ہوئے تھے اور یہ پنجاب کے کھٹنڈا میں ٹیکنیکل شعبہ میں خدمت انجام دے رہے تھے فرائض کی انجام دہی کے دوران اور ٹیلی فون پول پر چڑھ کر مرمتی کام کررہے تھے کہ اچانک یہاں سے گر پڑے شدید زخمی حالت میں دواخانہ منتقل کیا گیا تھا جس کے بعد یہ فوت ہوگئے ۔ اس بات اطلاع آبائی مقام وینکٹا پور میں ملتے ہی وینکٹا پور میں غم کی لہر دوڑ گئی ۔ فوجی کلیان رائو کے انتقال کی اطلاع پر قانون ساز کونسل کی رکن کے کویتا نے بھی اظہار تعزیت کیا اور ان کے افراد خاندان کو پیام روانہ کرتے ہوئے خاندان کے ساتھ مکمل انصاف کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ۔