نظام آباد کے بااثر تلگودیشم لیڈر کی عنقریب ٹی آر ایس میں شمولیت

   

حیدرآباد /5 اپریل ( پی ٹی آئی (تلگودیشم کے سینئیر لیڈر اور سابق وزیر مانڈاوا وینکٹیشور راؤ بہت جلد اپنی پارٹی چھوڑکر ٹی آر ایس میں شامل ہوجائیں گے ۔ ٹی آر ایس کے صدر اور چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے جمعہ کو مانڈاوا وینکٹیشور راؤ سے نظام آبادمیں ان کی رہائش پہونچکر ان سے ملاقات کی ۔ جہاں دونوں قائدین کی بات چیت کے دوران یہ فیصلہ کیا گیا ۔ وینکٹیشور راؤ ضلع نظام آباد کے بااثر لیڈر ہیں اور پانچ مرتبہ اسمبلی کے رکن منتخب ہوچکے ہیں ۔ تلگودیشم جو کبھی تلنگانہ میں ایک اہم سیاسی قوت تھی گذشتہ چند سال کے دوران اپنے کئی قائدین کے پارٹی چھوڑ جانے کے بعد اب خود کو انتہائی کمزور محسوس کر رہی ہے ۔