نظام آباد۔ سلطان شوروم جو نظام آباد کے قدیم شوروم میںشامل ہے نامعلوم سارق سرقہ کرتے ہوئے تقریباً ایک لاکھ روپئے لیکر فرار ہوگیا۔ تفصیلات کے بموجب عیدالفطر کے باعث شوروم کے تمام ملازمین کو چھٹی دی گئی تھی سارق نے پہلے ہی سے اس کی منصوبہ بندی کی تھی اور 2 تا2.30 بجے کے درمیان تیسری منزل کے چھت کو کاٹ کر سیڑھی کے ذریعہ داخل ہوا اور کیاش کاونٹر سے اوپننگ بیالنس کے تقریباً ایک لاکھ روپئے کی رقم، جینس پائنٹس لیکر ٹرائیل روم کی دیوار میں شگاف کرتے ہوئے فرار ہوگیا۔ اطلاع ملتے ہی شوروم کے مالک محمد نعمان نے I ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی جس پر ایس ایچ او انجینلو، سب انسپکٹر نرسمہیا نے وہاں پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا اور فنگر پرنٹس عملہ کو طلب کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ سی سی ٹی وی میں 2 تا2.30 بجے دن کا وقت ریکارڈ کیا گیا اور سرقہ کرنے والے کی بھی پولیس نے شناخت کرلی ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔
