نظام آباد کے منڈل میں سڑک حادثہ ، دو بھائیوں کی موت

   

Ferty9 Clinic

نظام آباد :21؍ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیو ز)بالکنڈہ منڈل کے موپال کے حدود میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دو بھائیوں کی موت واقع ہوگئی ۔ تفصیلات کے بموجب رنجرلا سے تعلق رکھنے والے ارون گوڑ ، رویندر گوڑ دونوں سگے بھائی ہے یہ بائیک کو سرویسنگ کرانے کی غرض سے رنجرلا سے آرمور جارہے تھے کہ کتا پلی قومی شاہراہ 44 موپال منڈل کے حدود میں بائیک بے قابو ہوگئی ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں ارون گوڑ برسرموقع ہلاک ہوگیا جبکہ رویندر گوڑ کو شدید زخمی حالت میں آرمور سرکاری دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں یہ زخموں سے جانبرنہ ہوسکا ۔ اطلاع کے ملتے ہی رورل سرکل انسپکٹر آرمور وجئے کمار ، ایس آئی وجئے کمار مقام حادثہ پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا اور اس کیس کو درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔ اس واقعہ کے بعد رنجرلا میں غم کی لہر دوڑ گئی اور ایک ہی خاندان کے دونوں سگے بھائی سڑک حادثہ میں ہلاکت پر سارے دیہات میں غم کی لہر دوڑ گئی یہ دونوں بھائی حال ہی خریدی ہوئی پلسر بائیک کی مرمت کیلئے شوروم جارہے تھے کہ درمیان میں یہ واقعہ پیش آگیا ۔ ً