نظام آبادمیں کانگریس کے 9روزہ تربیتی کیمپ کا انعقاد

   

نظام آباد: 4؍ مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) صدر نشین اردو اکیڈمی طاہر بن حمدان، ضلع کانگریس صدر ناگیش ریڈی، ٹاؤن صدر بوببلی رام کرشنا پر،چار کمیٹی کے صدر محمد جاوید اکرم نے آج منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ21؍ فروری سے شروع ہونے والے تربیتی کیمپ میں آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے قائدین، ریاستی وزراء، سابق آئی اے ایس عہدیداران اور پروفیسرس نے شرکت کرتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر مختلف موضوعات پر تربیت فراہم کی۔ انہوں نے کہا کہ پہلے دن ریاستی حکومت کی نمائندگی کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ریونت ریڈی، ٹی پی سی سی صدر مہیش کمار گوڑ سمیت دیگر سرکردہ قائدین نے خطاب کیا اور تنظیمی استحکام و عوامی رابطہ پر رہنمائی کی۔انہوں نے بتایا کہ کیمپ کے دوران مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے اپنی مہارت کے مطابق تربیتی سیشن منعقد کیے جب کہ روایتی چرکھے کے ذریعہ روئی سے دھاگہ تیار کرنے کی عملی تربیت بھی دی گئی۔ نویں دن تمام ڈی سی سی صدور کو اسناد تقسیم کی گئیں اور ٹی پی سی سی صدر مہیش کمار گوڑ نے اسناد کے ساتھ چرکھا بھی پیش کیا۔ضلع صدر نے مزید کہا کہ اختتامی دن راہل گاندھی نے ڈی سی سی صدور اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ فوٹو سیشن میں شرکت کی اور چار گھنٹے طویل تربیتی نشست میں نہایت اپنائیت کے ساتھ حصہ لیا، جو شرکاء کے لیے ایک یادگار لمحہ ثابت ہوا۔