نظام الدین مرکز کے دو افراد کی کورونا وائرس سے موت

   

نئی دہلی ۔ 2 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام)دہلی کے نظام الدین کے تبلیغی مرکز سے بڑی تعداد میں لوگوں کا انخلاء کیا گیا تھا، ان میں آج دو افراد کی کورونا وائرس کے باعث موت ہوگئی۔اس طرح دہلی میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 4 ہوگئی۔ چیف منسٹر اروند کجریوال نے یہ بات بتائی۔ ڈیجیٹل پریس کانفرنس میں انہوں نے بتایا کہ 2346 افراد کو تبلیغی مرکز سے نکالا گیا تھا جن میں ایک سوال مثبت پائے گئے ہیں۔ انہوں نے اس خدشہ کا اظہار کیا کہ آنے والے دنوں میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے اس لئے حکومت نے مرکز سے نکالے گئے تمام افراد کی طبی جانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دہلی میں اب تک 219 کورونا کے مریضوں کی اطلاع ہے جن میں 4 کی موت ہوئی ہے اور 6 مریضوں کو صحت یاب ہونے پر ڈسچارج کردیا گیا۔ کجریوال کے مطابق 208 مریضوں کو مختلف دواخانوں میں شریک کیا گیا ہے جن کے منجملہ 202 کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے ۔