نظام آباد جدید کلکٹریٹ تک سنٹرل لائٹنگ کا افتتاح

   

نظام آباد:رکن اسمبلی نظام آباد اربن بیگالہ گنیش گپتا نے کل شام شہر میں انٹیگریٹیڈ کلکٹریٹ سے کنٹیشور تک جانے والی بائی پاس سڑک پر سنٹرل لائٹنگ کا افتتاح کیا ۔ رکن اسمبلی مسٹر گنیش گپتا نے کل شام مئیر نیتو کرن ، ریڈ کو چیرمین ایس اے علیم ، ٹی آرایس قائدین ، کارپوریٹرس ، ڈپٹی مئیر ادریس خان کے ہمراہ افتتاح کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ انٹیگریٹیڈ کلکٹریٹ شہر سے دور تعمیر کرنے کی وجہ عوام میں بے چینی پائی جارہی تھی چنانچہ کلکٹریٹ کو جانے والے راستہ کو خوبصورت بنانے کے ساتھ اس علاقہ کی خوبصورتی مین اضافہ کیلئے کنٹیشور بائی پاس سے لیکر کلکٹریٹ تک فور لائن سڑک کی تعمیر اور سنٹرل لائٹنگ چوراستوں پر ہائی ماسک لائٹ ، ایل ای ڈی لائٹس قائم کئے گئے ۔ گنیش گپتا نے بتایا کہ نظام آباد میں آئی ٹی ہب کی تعمیر بھی عنقریب میں مکمل کی جائے گی اور اس کا بھی وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی مسٹر کے ٹی آر کے ہاتھوں افتتاح عمل میں لایا جائیگا مسٹر گنیش گپتا نے آج چیف منسٹر ریلیف فنڈ کے 6لاکھ 10 ہزار روپئے کے چیکس 15افراد میں تقسیم کئے ۔ مختلف امراض میں مبتلا افراد علاج و معالجہ کیلئے چیف منسٹر ریلیف فنڈ کے تحت درخواست گذاری کی تھی جس کے تحت اس کیلئے منظوری عمل میں لاتے ہوئے تقسیم عمل میں لائی گئی ۔