نظام ساگر میں کالیشورم سے پانی چھوڑنے کا وعدہ ایک سراب

   

Ferty9 Clinic

نظام آباد کے کسانوں کی آبی ضرورتوں کی تکمیل کے بجائے حیدرآباد کو پانی فراہم کرنے کا منصوبہ
بودھن میں کانگریس کی پریس کانفرنس ، سینئیر قائد کیپٹن کروناکر ریڈی کا خطاب

بودھن ۔ کیپٹن کروناکر ریڈی سینئیر لیڈر کانگریس پارٹی ضلع نظام آباد نے یہاں بودھن میں منعقدہ پریس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت تقریباً 20 دن پہلے کالیشورم پراجکٹ کے زیرآب تالاب کونڈہ پوچی تالاب سے روزانہ 1600 کیوزک پائی نظام ساگر کیلئے چھوڑا لیکن کونڈہ پوچما اور نظام ساگر ڈیم کے درمیان واقع چھوٹے بڑے تالابوں میں پانی کی کمی کو دور کرنے کے بعد بامشکل 500 کیوزک باقی نظام ساگر تک پہونچ پایا ۔ کیپٹن کروناکر ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ سرکار نظام ساگر کو لبریز کرکے نظام آباد کے کسانوں کی آبی ضرورتوں کی تکمیل کے بجائے سنگاریڈی اور حیدرآباد کو محفوظ پینے کا پانی کونڈہ پوچما تالاب سے پہونچانے کا منصوبہ تیار کیا اور اس تعلق سے سنگاریڈی تک ایک نئی نہر تعمیر کرنے محکمہ آبپاشی کو ہدایات دی ۔ کیپٹن ریڈی نے کہا کہ سنگاریڈی کو جورالہ پراجکٹ سے پانی حاصل کرنا آسان ہے ۔ انہو ںنے کہا کالیشومرم پراجکٹ کا پانی کریم نگر سرسلہ سدی پیٹ و دیگر علاقوں سے گذرتے ہوئے کونڈہ پوچما تالاب تک پہونچنا ہے اگر مذکورہ مقامات کو پانی کی کمی ہوتو کالیشورم کا پانی درمیان میںہی روک لیا جائے گا ۔ کیپٹن نے کہا کہ حکومت کونڈا پوچما تالاب سے سنگاریڈی کو پانی سربراہ کرنے کے منصوبے پر ازسر نو غور کریں اگر حکومت اپنے تیار کردہ منصوبے پر عمل درآمدکرنے پر ہے تو یہ سمجھا جائے گا کہ تلنگانہ سرکار نظام آباد کے کسانوں کو سربراہی آب کیلئے غیر سنجیدہ ہے ۔ کپٹن نے کہاکہ وہ سال 2007 کے دوران اس وقت کے چیف منسٹر متحدہ ریاست آندھراپردیش آنجہانی وائی ایس راج شیکھر ریڈی اور موجودہ چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ کو ہوائی سروے کرنے کے بعد نظام ساگر کو ہمیشہ لبریز رکھنے تجویز پیش کی تھی ۔ کیپٹن نے کہا ٹی آر ایس سرکاری نظام ساگر اور سنگور پراجکٹ کے تعلق سے غیر سنجیدہ تجاویز پر عمل کرکے وہاں کی عوام اور سرکاری خذانے پر مالی بوجھ عائد کرنے کی تیاری میں ہے۔ اس پریس کانفرنس میں منڈل صدرنشین جی شنکر اے رمیش ، سی چاری ، خواجہ ضیاء الدین وشنو ، گنگادھر گوڑ نوین و دیگر قائدین موجود تھے ۔