پٹلم ۔ 21 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی جکل کے منڈل نظام ساگر پراجکٹ کی موجودہ سطح 1405,00 ہے۔ چار دنوں سے موسلادھار بارش کی وجہ سے پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوا ہے اور 1395.01 فٹ پانی کا ذخیرہ جمع ہوا ہے۔ 17.802 ٹی ایم سی پانی کو خارج کیا جارہا ہے۔ نظام ساگر پراجکٹ کا نظارہ دیکھنے کے لئے دور دراز سے عوام آرہی ہے۔ پراجکٹ کی سطح یاب میں اضافہ ہونے کی وجہ سے نظام ساگر منڈل کے اطراف و اکناف مضافات کے کسانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ محکمہ موسمیات کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ مزید اور دو دن زبردست بارش ہونے کے امکانات ہے۔
گدوال میں 28.6 ملی میٹر بارش ضلع کلکٹر
گدوال۔ 21 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کلکٹر ویلور کرانتی نے جمعہ کو گڈ وال ضلع مرکز میں ایک پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر کلکٹر نے کہا: ضلع بھر میں 28.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے اور کسانوں کو چاہیے کہ وہ خریف کی فصل کاشت کریں۔ کاشتکار زرعی حکام کی ہدایات کے مطابق فصلوں کی کاشت کریں اسی طرح ضلع کے عوام شدید بارشوں سے ہوشیار رہیں۔انہوں نے کہا کہ جعلی بیجوں سے فصلوں کو پہنچنے والے نقصان کی جامع تحقیقات کر کے مناسب حل نکالا جائے گا، اگر یہ معلوم ہوا کہ جعلی بیجوں سے فصلوں کو نقصان پہنچا ہے تو ان کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ اس پروگرام میں ایگریکلچر ڈسٹرکٹ آفیسر گووندو اور دیگر نے حصہ لیا۔
