نظام ساگر کنال پر بریج کی تعمیر کیلئے کامیاب مساعی

   

ایک کروڑ روپئے رقمی منظوری پر رکن اسمبلی بی گنیش گپتا کی کے ٹی آڑ سے اظہار تشکر
نظام آباد :رکن اسمبلی نظام آباد اربن مسٹر بیگالہ گنیش گپتا نے وزیر بلدی نظم و نسق مسٹر کے ٹی آر سے ملاقات کرتے ہوئے بابن صاحب پہاڑی کے نظام ساگر کنال پر بریج کی تعمیر کیلئے ایک کروڑ روپئے منظور کئے جانے پر ان سے اظہار تشکر کیا ۔ بابن صاحب پہاڑی اور شہر کے درمیان بڑی نہر ( نظام ساگر کنال ) واقع ہے اور نظام کے دور حکومت میں تعمیر کردہ بریج بوسیدہ ہونے کے علاوہ شہریان کو آمد و رفت کے موقع پر ٹرافک کا مسئلہ بھی پیدا ہورہا تھا جس پر کانگریس کے علاوہ دیگر جماعتوں نے احتجاج کیا تھا اس بات پر رکن اسمبلی نظام اربن گنیش گپتا نے اس علاقہ کا تفصیلی طور پر جائزہ لیتے ہوئے بریج کی تعمیر کیلئے فنڈس کی منظوری کیلئے حکومت سے نمائندگی کرنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا اور کے ٹی آر سے ملاقات کرتے ہوئے حالات سے واقف کراتے ہوئے فوری فنڈس منظور کرنے کا مطالبہ کیا تھا مسٹر گنیش گپتا گذشتہ 6 ماہ سے اس مسئلہ پر سنجیدہ طور پر حکومتی سطح پر کوششیں جاری رکھے ہوئے تھے حالانکہ کالیشورم پراجیکٹ کی تعمیر میں اس کو شامل کیا گیا تھا لیکن کالیشورم پراجیکٹ کے کاموں میں تاخیر کے باعث بریج کی تعمیر میں بھی تاخیر ہورہی تھی جس پر حکومت نے ایک کروڑ روپئے منظور کرتے ہوئے احکامات جاری کیا ہے جس پر مسٹر گنیش گپتا نے کے ٹی راما رائو سے ملاقات کرتے ہوئے اظہار تشکر کیا ۔ بابن صاحب پہاڑی کے علاقہ میں نواحی کالونیوں کے علاوہ ڈبل بیڈ روم مکانات اور دھرم پوری ہلز ، مدینہ عیدگاہ ، مسلخ اور دیگر کئی چیزیں واقع ہے اور ہر روز سینکڑوں افراد اس علاقہ سے ہوتے ہوئے سفر کرتے ہیں جس کی وجہ سے دن بہ دن ٹرافک میں اضافہ ہوتا جارہا تھا ٹرافک کے مسئلہ کو دیکھتے ہوئے اپوزیشن جماعتیں احتجاجی سلسلہ شروع کیا تھا بریج کی تعمیر سے عوام کا مسئلہ حل ہوگا۔