نظامیہ طبی کالج میں بی یو ایم ایس کی 19 نشستیں مخلوعہ، نیٹ امیدواروں کو برسر موقع داخلہ ناگزیر

   

حیدرآباد۔ 6 ڈسمبر (سیاست نیوز) نظامیہ طبی کالج میں بی یو ایم ایس کی 19 نشستیں مخلوعہ ہیںجن پر نیٹ امیدواروں کو برسر موقع داخلہ دینا ضروری ہے۔ کے این آر یو ایچ ایس، یونیورسٹی آف ہیلت سائنسس نے چار مرحلوں کی کونسلنگ کی اور جو غیر اردو داں ایس سی زمرہ میں داخلے کیلئے نشستیں الاٹ کی تھیں وہ رجوع نہیں ہوئے۔ اس طرح بی یو ایم ایس یونانی کی 19 نشستیں مخلوعہ رہ گئی ہیں۔ یونیورسٹی برسر موقع داخلہ کا اعلان کرے اور مخلوعہ نشستوں پر داخلوں کو یقینی بنائیں تاکہ شعبہ یونانی کا نقصان نہ ہو۔