نفرت انگیز تقریر پر سپریم کورٹ کا تبصرہ، سب کے ساتھ یکساں سلوک کیا جانا چاہیے

,

   

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے جمعرات کو ہریانہ میں فرقہ وارانہ تشدد کے بعد مسلمانوں کے بائیکاٹ کی اپیل کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے تبصرہ کیا کہ چاہے کوئی بھی فریق ہو سب کے ساتھ یکساں سلوک کیا جانا چاہیے اور جہاں بھی نفرت انگیز تقاریر ہوگی اس سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔ نفرت انگیز تقاریر پر سپریم کورٹ نے یہ بھی واضح کیا کہ ہم اس بات پر توجہ نہیں دیں گے کہ کس فریق نے کیا کیا بلکہ ہم نفرت انگیز تقاریر کے خلاف قانون کے مطابق نمٹیں گے۔دراصل سپریم کورٹ نفرت انگیز تقریر اور نوح فرقہ وارانہ تشدد سے متعلق متعدد درخواستوں کی سماعت کر رہا تھا۔ ایک درخواست میں احتجاجی ریلیوں پر پابندی کا مطالبہ کیا گیا تھا جبکہ دوسری درخواست میں مسلمانوں کے سماجی اور معاشی بائیکاٹ کی کال کی شکایت کی گئی تھی۔