نفرت انگیز مواد ہٹانے فیس بک کا کانگریس کو تیقن

   

نئی دہلی۔ فیس بک نے آج کانگریس کو تیقن دیا ہے کہ وہ اپنے پلیٹ فارم سے ہندوستان کے عوامی قائدین کے نفرت انگیز مواد کو ہٹانے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ فیس بک نے یہ بھی وضاحت کی ہے کہ اس مسئلہ پر فیصلے یکطرفہ نہیں لئے جاتے بلکہ کمپنی کی مختلف ٹیموں کے نظریات پر مشتمل اجتماعی فیصلے ہوتے ہیں۔ کانگریس جنرل سیکریٹری انچارج کے سی وینو گوپال کے نام اپنے ای۔میل میں سوشیل میڈیا کمپنی کے پبلک پالیسی ڈائریکٹر نیل پوٹس نے وضاحت کی ہے کہ عوامی قائدین کے نفرت انگیز مواد سے متعلق ہماری پالیسی کے تحت اقدامات کئے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے مواد کو ہٹا دیا گیا ہے اور یہ سلسلہ برقرار رہے گا۔