گریجویٹ حلقہ انتخاب میں کانگریس امیدوار کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں
جوگی پیٹ /26 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سکریٹری تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی ڈاکٹر محمد سلیم نے گریجویٹ حلقہ میدک نظام آباد، عادل آباد ، کریم نگر سے کانگریس کے امیدوار وی نریندر ریڈی کو ووٹ دیتے ہ وئے بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے کی گریجویٹ طبقہ سے اپیل کی ہے۔ ڈاکٹر محمد سلیم نے کہا کہ روایت کے مطابق اس انتخاب کو بھی بی جے پی نے مذہبی رنگ دیتے ہوئے سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہی ہے ۔ بی سی طبقات میں مسلمانوں کی شمولیت کی مخالفت کرتے ہوئے سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہی ہے ۔ ذمہ دار عہدوں پر فائز دونوں مرکزی وزراء جی کشن ریڈئ اور بنڈی سنجے بھی نفرت کی سیاست کا حصہ بنے ہوئے ہیں ۔صرف اور صرف 3 حلقوں پر کامیابی کیلئے بنڈی سنجے کانگریس اور بی جے پی کے درمیان مقابلے کو ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مقابلہ قرار دیتے ہوئے تمام حدودوں کو پار کردیا ہے ۔ کانگریس کی جانب سے اس کی الیکشن کمیشن سے شکایت کی گئی ہے امید کی جارہی ہے الیکشن کمیشن غیر جانبدار ہونے کا ثبوت پیش کرتے ہوئے بنڈی سنجے کے خلاف کارروائی کرے گا ۔ ڈاکٹر محمد سلیم نے کہا کہ بی جے پی اور بی آر ایس کے درمیان خفیہ اتحاد ہے ۔ اس لئے کانگریس کو شکست دینے کیلئے بی آر ایس کے امیدواروں کو انتخابی میدان میں نہ اُتارتے ہوئے بالواسطہ طور پر بی جے پی کی تائید کردی ہے ۔ جس کا عوام بالخصوص گریجویٹ طبقات سخت نوٹ لیں اور ایک ووٹ کے ذریعہ دونوں بی جے پی اور بی آر ایس کی ناپاک سازشوں کو شکست دیں ۔ ڈاکٹر محمد سلیم نے کہا کہ کانگریس کے ایک سالہ دور حکومت میں بے روزگار نوجوانوں کو سرکاری ملازمتیں فراہم کی گئی ہیں۔ ہر سال سرکاری ملازمین کی فراہمی کیلئے جاب کیلنڈر جاری کردیا گیا ۔ مارچ کے پہلے ہفتہ سے گروپ I گروپ II ، گروپ III کی جائیدادوں پر تقررات کا عمل شروع ہوجائیگا ۔ لہذا وہ گریجویٹ طبقہ سے اپیل کرتے ہیں کہ کاگنریس کے امیدوار کو بھاری اکثریت سے کامیاب بناتے ہوئے چیف منسٹر ریونت ریڈی کے ہاتھ کو مضبوط کریں ۔