نقل مقام کرنے والے مزدوروں کی تنخواہیں ، مرکز کو سپریم کورٹ کی نوٹس

   

نئی دہلی3اپریل(سیاست ڈاٹ کام )سپریم کورٹ نے کورونا وائرس (کوویڈ 19)کے بڑھتے خطرے کو روکنے کے لئے ملک میں جاری لاک ڈاؤن کے اعلان کے پیش نظر نقل مکانی کرنے والے غیر منظم شعبے کے سبھی مزدوروں کو لاک ڈاؤن کے دوران ان کی تنخواہ یا کم از کم تنخواہ دئے جانے کے مطالبے والی عرضی پر مرکزی حکومت کو جمعہ کو نوٹس جاری کیا۔جسٹس ایل ناگیشور راو اور جسٹس دیپک گپتا کی خصوصی بینچ نے سماجی کارکن ہرش مندر اور انجلی بھاردواج کی عرضی کی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ سے سماعت کے دوران حکومت کو نوٹس جاری کیا اور معاملے کی سماعت کے لئے 7 اپریل کی تاریخ مقرر کی۔عرضی گزاروں کی جانب سے مشہور وکیل پرشانت بھوشن نے معاملے کی پیروی کی۔