نقل نویسی کی پاداش میں 10 طلباء ڈیبار

   

نظام آباد :11؍ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)انٹرمیڈیٹ امتحانات سال دوم ریاضی 2A ، باٹنی ، سیوکس امتحانات میں آج نقل نویسی کی پاداش میں10طالب علم کو برطرف کیا گیا ۔ ڈی آئی ای او کی اطلاع کے بموجب انٹرمیڈیٹ سال دوم کے ریاضی 2A ، سیوکس میں جملہ 17967 کے منجملہ 655 طلبہ غیر حاضر رہے جبکہ 17967 کے منجملہ 17312 طلبہ نے امتحان تحریر کیا ۔ گورنمنٹ جونیئر کالج بالکنڈہ میں 3 اور اے ایچ ایم وی میں 5 ، گورنمنٹ جونیئر کالج نظام آبادمیں 1 ، این ایچ جونیئر کالج میں 1 ، ویمنس جونیئر کالج میں 1 کو نقل نویسی کرتے ہوئے پکڑے گئے ۔